ذوالجلال و لاکرام
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - عزت و دبدبے اور بزرگی والا، خدائے تعالٰے کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام۔ زمین بولی کہ اے ذوالجلالِ والاِکرام خطا معاف غلط ہے ترے جہاں کا نظام ( ١٩٥٢ء، نبضِ دوراں، ٢٣٩ )
اشتقاق
عربی سے ماخوذ صفت 'ذُولْ الجَلال' کو حرف عطف 'و' اور پھر حرف تخصیص 'ال' کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم 'اکرام' کے ساتھ ملانے سے مرکب عطفی بنا۔ جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر